أَلْهَـٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ ١
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دُوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دُھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے
التكاثر
Surah 102 · 8 verses · makkah
أَلْهَـٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ ١
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دُوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دُھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے
حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ ٢
یہاں تک کہ (اِسی فکر میں) تم لبِ گور تک پہنچ جاتے ہو۔
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ٣
ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا۔
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ٤
پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ ٥
ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)
لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ ٦
تم دوزخ دیکھ کر رہو گے
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ ٧
پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے
ثُمَّ لَتُسْــَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ ٨
پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی۔