التغابن
At-Taghabun (The Mutual Disillusion) Surah 64 · 18 verses · madinah
Add all 18 verses to Hifz
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِى ٱ ل سَّمَـٰ وَٲ تِ وَمَا فِى ٱ لْأَرْضِۖ لَهُ ٱ لْمُلْكُ وَلَهُ ٱ لْحَمْدُۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ ق َدِي رٌ ١
اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے۔ اُسی کی بادشاہی ہے اور اُسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
هُوَ ٱ لَّذِى خَلَقَكُمْ فَمِنك ُمْ كَافِرٌ و َمِنك ُم م ُّؤْمِنٌۚ و َٱ للَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِي رٌ ٢
وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ،پھر تم میں سے کوئی کافر ہے اور کوئی مومن، اور اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے جو تم کرتے ہو۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
خَلَقَ ٱ ل سَّمَـٰ وَٲ تِ وَٱ لْأَرْضَ بِٱ لْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْۖ وَإِلَيْهِ ٱ لْمَصِي رُ ٣
اُس نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا ہے، اور تمہاری صورت بنائی اور بڑی عمدہ بنائی ہے، اور اُسی کی طرف آخر کار تمہیں پلٹنا ہے۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
يَعْلَمُ مَا فِى ٱ ل سَّمَـٰ وَٲ تِ وَٱ لْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَۚ وَٱ للَّهُ عَلِيمُۢ ب ِذَاتِ ٱ ل صُّدُو رِ ٤
زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اُسے علم ہے۔ جو کچھ تُم چُھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو سب اُس کو معلوم ہے، اور وہ دلوں کا حال تک جانتا ہے۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَؤُاْ ٱ لَّذِينَ كَفَرُواْ مِن ق َبْ لُ فَذَاقُواْ وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِي مٌ ٥
کیا تمہیں اُن لوگوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اِس سے پہلے کُفر کیا اور پھر اپنی شامتِ اعمال کا مزہ چکھ لیا؟ اور آگے اُن کے لیے ایک درد ناک عذاب ہے۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
ذَٲ لِكَ بِأَنّ َهُۥ كَانَت تَّأْتِيهِمْ رُسُلُهُم ب ِٱ لْبَيِّنَـٰ تِ فَقَالُوٓ اْ أَبَشَرٌ ي َهْدُونَنَا فَكَفَرُواْ وَتَوَلَّواْۚ وَّٱ سْتَغْنَى ٱ للَّهُۚ وَٱ للَّهُ غَنِىٌّ حَمِي د ٌ ٦
اِس انجام کے مستحق وہ اس لیے ہوئے کہ اُن کے پاس اُن کے رسوُل کُھلی کُھلی دلیلیں اور نشانیاں لے کر آتے رہے، مگر اُنہوں نے کہا”کیا انسان ہمیں ہدایت دیں گے“؟ اس طرح انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا اور منہ پھیر لیا، تب اللہ بھی ان سے بے پرواہ ہو گیا اور اللہ تو ہے ہی بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
زَعَمَ ٱ لَّذِينَ كَفَرُوٓ اْ أَن ل َّن ي ُبْ عَثُواْۚ قُلْ بَلَىٰ وَرَبِّى لَتُبْ عَثُنّ َ ثُمّ َ لَتُنَبَّؤُنّ َ بِمَا عَمِلْتُمْۚ وَذَٲ لِكَ عَلَى ٱ للَّهِ يَسِي رٌ ٧
مُنکرین نے بڑے دعوے سے کہا ہے کہ وہ مرنے کے بعد ہر گز دوبارہ نہ اُٹھائے جائیں گے۔ ان سے کہو”نہیں، میرےرب کی قسم تم ضرور اُٹھائے جاؤ گے، پھر ضرور تمہیں بتایا جائے گا کہ تم نے (دنیا میں)کیا کچھ کیا ہے، اور ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔“
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
فَـَٔـامِنُواْ بِٱ للَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱ ل نّ ُورِ ٱ لَّذِىٓ أَنز َلْنَاۚ وَٱ للَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِي رٌ ٨
پس ایمان لاؤ اللہ پر، اور اُس کے رسُول پر ، اور اُس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اُس سے باخبر ہے۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
يَوْمَ يَجْ مَعُكُمْ لِيَوْمِ ٱ لْجَمْعِۖ ذَٲ لِكَ يَوْمُ ٱ ل تَّغَابُنِۗ وَمَن ي ُؤْمِنۢ ب ِٱ للَّهِ وَيَعْمَلْ صَـٰ لِحًا ي ُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّـَٔـاتِهِۦ وَيُدْ خِلْهُ جَنّ َـٰ تٍ ت َجْ رِى مِن ت َحْتِهَا ٱ لْأَنْهَـٰ رُ خَـٰ لِدِينَ فِيهَآ أَبَدًاۚ ذ َٲ لِكَ ٱ لْفَوْزُ ٱ لْعَظِي مُ ٩
(اِس کا پتہ تمہیں اُس روز چل جائے گا) جب اجتماع کے دن وہ تم سب کواکٹھا کرے گا۔ وہ دن ہوگا ایک دُوسرے کے مقابلے میں لوگوں کی ہار جیت کا۔ جو اللہ پر ایمان لایاہے اور نیک عمل کرتا ہے، اللہ اُس کے گناہ جھاڑ دے گا اور اُسے ایسی جنّتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
وَٱ لَّذِينَ كَفَرُواْ وَكَذَّبُواْ بِـَٔـايَـٰ تِنَآ أُوْ لَـٰٓ ئِكَ أَصْحَـٰ بُ ٱ ل نّ َارِ خَـٰ لِدِينَ فِيهَاۖ وَبِئْسَ ٱ لْمَصِي رُ ١٠
اور جن لوگوں نے کُفر کیا ہے اور ہماری آیات کو جُھٹلایا ہے وہ دوزخ کے باشندے ہوں گے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور وہ بد ترین ٹھکانہ ہے
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
مَآ أَصَابَ مِن م ُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ ٱ للَّهِۗ وَمَن ي ُؤْمِنۢ ب ِٱ للَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُۥ ۚ وَٱ للَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِي مٌ ١١
کوئی مصیبت کبھی نہیں آتی مگر اللہ کے اِذن ہی سے آتی ہے۔ جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہو اللہ اس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے، اور اللہ کو ہر چیز کا علم ہے۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
وَأَطِيعُواْ ٱ للَّهَ وَأَطِيعُواْ ٱ ل رَّسُولَۚ فَإِن ت َوَلَّيْتُمْ فَإِنّ َمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا ٱ لْبَلَـٰ غُ ٱ لْمُبِي نُ ١٢
اللہ کی اطاعت کرو اوررسُول کی طاعت کرو۔ لیکن اگر تم اطاعت سےمُنہ موڑتے ہو تو ہمارے رسُول پر صاف صاف حق پہنچادینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰ هَ إِلَّا هُوَۚ وَعَلَى ٱ للَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱ لْمُؤْمِنُو نَ ١٣
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی خدا نہیں، لہٰذا ایمان لانے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
يَـٰٓ أَيُّهَا ٱ لَّذِينَ ءَامَنُوٓ اْ إِنّ َ مِنْ أَزْوَٲ جِكُمْ وَأَوْلَـٰ دِكُمْ عَدُوًّا ل َّكُمْ فَٱ حْذَرُوهُمْۚ وَإِن ت َعْفُواْ وَتَصْفَحُواْ وَتَغْفِرُواْ فَإِنّ َ ٱ للَّهَ غَفُورٌ ر َّحِي مٌ ١٤
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں، ان سے ہوشیار رہو۔ اور اگر تم عفوودرگزر سے کام لو اور معاف کردو تو اللہ غفور و رحیم ہے۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
إِنّ َمَآ أَمْوَٲ لُكُمْ وَأَوْلَـٰ دُكُمْ فِتْنَةٌۚ و َٱ للَّهُ عِند َهُۥٓ أَجْ رٌ عَظِي مٌ ١٥
تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو ایک آزمائش ہیں، اور اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
فَٱ تَّقُواْ ٱ للَّهَ مَا ٱ سْتَطَعْتُمْ وَٱ سْمَعُواْ وَأَطِيعُواْ وَأَنف ِقُواْ خَيْرًا ل ِّأَنف ُسِكُمْۗ وَمَن ي ُوقَ شُحَّ نَفْسِهِۦ فَأُوْ لَـٰٓ ئِكَ هُمُ ٱ لْمُفْلِحُو نَ ١٦
لہٰذا جہاں تک تمہارے بس میں ہو اللہ سے ڈرتے رہو، اور سنو اور اطاعت کرو، اوراپنے مال خرچ کرو، یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہے۔ جو اپنے دل کی تنگی سے محفوظ رہ گئے بس وہی فلاح پانے والے ہیں۔
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
إِن ت ُقْ رِضُواْ ٱ للَّهَ قَرْضًا حَسَنًا ي ُضَـٰ عِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْۚ وَٱ للَّهُ شَكُورٌ حَلِي مٌ ١٧
اگر تم اللہ کو قرضِ حَسَن دو تو وہ تمہیں کئی گُنا بڑھا کر دے گا اور تمہارے قصوروں سے در گزر فرمائے گا، اللہ بڑا قدردان اور بردبار ہے،
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI
عَـٰ لِمُ ٱ لْغَيْبِ وَٱ ل شَّهَـٰ دَةِ ٱ لْعَزِيزُ ٱ لْحَكِي مُ ١٨
حاضر اور غائب ہر چیز کو جانتا ہے، زبردست اور دانا ہے
Add to Hifz Word by word Tafheem Tafseer (Urdu + English) Ask AI