WabilHudaوبالهدى
HomeRecitationAI HifzHadithJuz (Para)99 NamesDuasTasbihPrayerCompetition

Ahmad Yaseen

Built with sincerity for the Ummah — recitation improvement and AI-guided Hifz through WabilHuda (وبالهدى).

RecitationAI HifzHadithJuz (Para)TasbihCompetitionAccount
WhatsApp+92 335 1833858Career guide · Raahban.com

© 2026 WabilHuda · All rights reserved

HomeReadHifzHadith

القيامة

Al-Qiyamah (The Resurrection)

Surah 75 · 40 verses · makkah

75:1

لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ ١

نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی

75:2

وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ ٢

اور نہیں ، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی،

75:3

أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ ٣

کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟

75:4

بَلَىٰ قَـٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ ٤

کیوں نہیں؟ ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنادینے پر قادر ہیں۔

75:5

بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَـٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ ٥

مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بداعمالیاں کرتا رہے۔

75:6

يَسْــَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَـٰمَةِ ٦

پوچھتا ہے”آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟“

75:7

فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ ٧

پھر جب دِیدے پتھرا جائیں گے

75:8

وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ ٨

اور چاند بے نور ہو جائیگا

75:9

وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ ٩

اور چاند سُورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے

75:10

يَقُولُ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ ١٠

اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟"

75:11

كَلَّا لَا وَزَرَ

ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی

75:12

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ ١٢

اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا

75:13

يُنَبَّؤُاْ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ ١٣

اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا۔

75:14

بَلِ ٱلْإِنسَـٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ ١٤

بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے

75:15

وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ

چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے

75:16

لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ ١٦

اے نبیؐ ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو

75:17

إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ ١٧

اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے

75:18

فَإِذَا قَرَأْنَـٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ ١٨

لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قراٴت کو غور سے سُنتے رہو

75:19

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ ١٩

پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ہی ذمّہ ہے

75:20

كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ ٢٠

ہر گز نہیں، اصل بات  یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا)سے محبت رکھتے ہو

75:21

وَتَذَرُونَ ٱلْأَخِرَةَ ٢١

اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو۔

75:22

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ ٢٢

اُس روز کچھ چہرے ترو تازہ ہونگے،

75:23

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ

اپنے ربّ کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔

75:24

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذِۭ بَاسِرَةٌ ٢٤

اور کچھ چہرے اداس ہوں گے

75:25

تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ٢٥

اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے

75:26

كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ ٢٦

ہر گز نہیں، جب جان حلق تک پہنچ جائے گی

75:27

وَقِيلَ مَنْۜ رَاقٍ ٢٧

اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھُونک کر نے والا،

75:28

وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ ٢٨

اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے

75:29

وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ ٢٩

اور پنڈلی سے پنڈلی جُڑ جائے گی،

75:30

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ ٣٠

وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا

75:31

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ

مگر اُس نے نہ سچ مانا، اور نہ نماز پڑھی

75:32

وَلَـٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ٣٢

بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا

75:33

ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ ٣٣

پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا۔

75:34

أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ

یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے

75:35

ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ ٣٥

ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے۔

75:36

أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى ٣٦

کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یُونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟

75:37

أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ ٣٧

کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟

75:38

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ ٣٨

پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے

75:39

فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ ٣٩

پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں

75:40

أَلَيْسَ ذَٲلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْــِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ ٤٠

کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر سے زندہ کردے؟

← Surah 74Surah 76 →