WabilHudaوبالهدى
HomeRecitationAI HifzHadithJuz (Para)99 NamesDuasTasbihPrayerCompetition

Ahmad Yaseen

Built with sincerity for the Ummah — recitation improvement and AI-guided Hifz through WabilHuda (وبالهدى).

RecitationAI HifzHadithJuz (Para)TasbihCompetitionAccount
WhatsApp+92 335 1833858Career guide · Raahban.com

© 2026 WabilHuda · All rights reserved

HomeReadHifzHadith

المرسلات

Al-Mursalat (The Emissaries)

Surah 77 · 50 verses · makkah

77:1

وَٱلْمُرْسَلَـٰتِ عُرْفًا ١

قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں

77:2

فَٱلْعَـٰصِفَـٰتِ عَصْفًا ٢

پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں

77:3

وَٱلنَّـٰشِرَٲتِ نَشْرًا ٣

اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں

77:4

فَٱلْفَـٰرِقَـٰتِ فَرْقًا ٤

پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں

77:5

فَٱلْمُلْقِيَـٰتِ ذِكْرًا ٥

پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں

77:6

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا

عُذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر،

77:7

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٲقِعٌ ٧

جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے۔

77:8

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ ٨

پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے،

77:9

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ ٩

اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا،

77:10

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ ١٠

اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے

77:11

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ ١١

اور رسُولوں کی حاضری کا وقت آپہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہوجائے گی)

77:12

لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ

کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟

77:13

لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ ١٣

فیصلے کے روز کے لیے

77:14

وَمَآ أَدْرَٮٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ١٤

اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

77:15

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٥

تباہی ہے اُس دن جُھٹلانے والوں کے لیے۔

77:16

أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ ١٦

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟

77:17

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْأَخِرِينَ ١٧

پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے۔

77:18

كَذَٲلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ١٨

مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں

77:19

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٩

تباہی ہے اُس دن جھُٹلانے والوں کے لیے۔

77:20

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ ٢٠

کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا

77:21

فَجَعَلْنَـٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ ٢١

اور ایک مقرر مدت تک

77:22

إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ ٢٢

اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟

77:23

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَـٰدِرُونَ ٢٣

تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے ، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں۔

77:24

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٢٤

تباہی ہے اُس روز جھُٹلانے والوں کے لیے۔

77:25

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا ٢٥

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا

77:26

أَحْيَآءً وَأَمْوَٲتًا ٢٦

زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی

77:27

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٲسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ وَأَسْقَيْنَـٰكُم مَّآءً فُرَاتًا ٢٧

اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟

77:28

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٢٨

تباہی ہے اُس روز جھُٹلانے والوں کے لیے۔

77:29

ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ٢٩

چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھُٹلایا کرتے تھے

77:30

ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ ٣٠

چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے،

77:31

لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ ٣١

نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا

77:32

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ ٣٢

وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی

77:33

كَأَنَّهُۥ جِمَـٰلَتٌ صُفْرٌ ٣٣

(جو اُچھلتی ہوئی یُوں محسُوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اُونٹ ہیں۔

77:34

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٣٤

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

77:35

هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ٣٥

یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے

77:36

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ٣٦

اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عُذر پیش کریں۔

77:37

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٣٧

تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے

77:38

هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ‌ۖ جَمَعْنَـٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ ٣٨

یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے

77:39

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ ٣٩

اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو۔

77:40

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٠

تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے

77:41

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍ وَعُيُونٍ ٤١

متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں

77:42

وَفَوَٲكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ٤٢

اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں)

77:43

كُلُواْ وَٱشْرَبُواْ هَنِيٓـــَٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ٤٣

کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو

77:44

إِنَّا كَذَٲلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ٤٤

ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

77:45

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٥

تباہی ہے اُس روز جھُٹلانے والوں کے لیے۔

77:46

كُلُواْ وَتَمَتَّعُواْ قَلِيلاً إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ٤٦

کھالو اور مزے کر لو تھوڑے دن۔ حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو

77:47

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٧

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

77:48

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُواْ لَا يَرْكَعُونَ ٤٨

جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جُھکو تو نہیں جُھکتے۔

77:49

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٩

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

77:50

فَبِأَىِّ حَدِيثِۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ٥٠

اب اِس (قرآن)کے بعد اورکونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟

← Surah 76Surah 78 →