إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ١
جب زمین اپنی پُوری شدّت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی،
الزلزلة
Surah 99 · 8 verses · madinah
إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ١
جب زمین اپنی پُوری شدّت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی،
وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ٢
اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی،
وَقَالَ ٱلْإِنسَـٰنُ مَا لَهَا ٣
اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے،
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ٤
اُس روز وہ اپنے (اُوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی،
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا ٥
کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا
يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ ٱلنَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْاْ أَعْمَـٰلَهُمْ ٦
اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں۔
فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُۥ ٧
پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا
وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُۥ ٨
اور جس نے ذرّہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا۔