WabilHudaوبالهدى
HomeRecitationAI HifzHadithJuz (Para)99 NamesDuasTasbihPrayerCompetition

Ahmad Yaseen

Built with sincerity for the Ummah — recitation improvement and AI-guided Hifz through WabilHuda (وبالهدى).

RecitationAI HifzHadithJuz (Para)TasbihCompetitionAccount
WhatsApp+92 335 1833858Career guide · Raahban.com

© 2026 WabilHuda · All rights reserved

HomeReadHifzHadith

عبس

'Abasa (He Frowned)

Surah 80 · 42 verses · makkah

80:1

عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ

ترش رو ہوا، اور بے رخی برتی

80:2

أَن جَآءَهُ ٱلْأَعْمَىٰ ٢

اِس با ت پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آگیا۔

80:3

وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ ٣

تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے

80:4

أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكْرَىٰٓ ٤

یا نصیحت پر دھیان دے، اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟

80:5

أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ ٥

جو شخص بے پروائی برتتا ہے

80:6

فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ ٦

اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو

80:7

وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ

حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے؟

80:8

وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ ٨

اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہے

80:9

وَهُوَ يَخْشَىٰ

اور وہ ڈر رہا ہوتا ہے

80:10

فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ ١٠

اس سے تم بے رُخی برتتے ہو۔

80:11

كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ١١

ہر گز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے،

80:12

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ ١٢

جس کا جی چاہے اِسے قبول کرے

80:13

فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ١٣

یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں

80:14

مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةِۭ ١٤

بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیں،

80:15

بِأَيْدِى سَفَرَةٍ

معزّز اور نیک کاتبوں کے

80:16

كِرَامِۭ بَرَرَةٍ ١٦

ہاتھوں میں رہتے ہیں۔

80:17

قُتِلَ ٱلْإِنسَـٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ ١٧

لعنت ہو انسان پر، کیسا سخت مُنکرِ حق ہے یہ۔

80:18

مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ

کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟

80:19

مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ ١٩

نُطفہ کی ایک بُوند سے۔ اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کی،

80:20

ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ ٢٠

پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی،

80:21

ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ ٢١

پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا۔

80:22

ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ ٢٢

پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اُٹھا کھڑا کرے۔

80:23

كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ ٢٣

ہر گز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھا۔

80:24

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ ٢٤

پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے۔

80:25

أَنَّا صَبَبْنَا ٱلْمَآءَ صَبًّا ٢٥

ہم نے خُوب پانی لُنڈھایا،

80:26

ثُمَّ شَقَقْنَا ٱلْأَرْضَ شَقًّا ٢٦

پھر زمین کو عجیب طرح پھاڑا،

80:27

فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّا ٢٧

پھر اُس کے اندر اگائے غلے

80:28

وَعِنَبًا وَقَضْبًا ٢٨

اور انگور اور ترکاریاں

80:29

وَزَيْتُونًا وَنَخْلاً ٢٩

اور زیتون اور کھجوریں

80:30

وَحَدَآئِقَ غُلْبًا ٣٠

اور گھنے باغ

80:31

وَفَـٰكِهَةً وَأَبًّا ٣١

اور طرح طرح کے پھل، اور چارے

80:32

مَّتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ ٣٢

تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامانِ زیست کے طور پر۔

80:33

فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ ٣٣

آخر کار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی

80:34

يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ ٣٤

اُس روز آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا

80:35

وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ ٣٥

اور اپنی ماں اور اپنے باپ

80:36

وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ ٣٦

اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گا۔

80:37

لِكُلِّ ٱمْرِىٍٕ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ ٣٧

ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آپڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا۔

80:38

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ ٣٨

کچھ چہرے اُس روز دمک رہے ہوں گے

80:39

ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ٣٩

ہشاش بشاش اور خوش و خرم ہوں گے

80:40

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ ٤٠

اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑ رہی ہوگی

80:41

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ

اور کلونس چھائی ہوئی ہوگی

80:42

أُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ ٤٢

یہی کافر و فاجر لوگ ہوں گے

← Surah 79Surah 81 →