WabilHudaوبالهدى
HomeRecitationAI HifzHadithJuz (Para)99 NamesDuasTasbihPrayerCompetition

Ahmad Yaseen

Built with sincerity for the Ummah — recitation improvement and AI-guided Hifz through WabilHuda (وبالهدى).

RecitationAI HifzHadithJuz (Para)TasbihCompetitionAccount
WhatsApp+92 335 1833858Career guide · Raahban.com

© 2026 WabilHuda · All rights reserved

HomeReadHifzHadith

التكوير

At-Takwir (The Overthrowing)

Surah 81 · 29 verses · makkah

81:1

إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ ١

جب سورج لپیٹ دیا جائے گا،

81:2

وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ ٢

اور جب تارے بکھر جائیں گے،

81:3

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ سُيِّرَتْ ٣

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے،

81:4

وَإِذَا ٱلْعِشَارُ عُطِّلَتْ ٤

اور جب دس مہینے کی حاملہ اُونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی،

81:5

وَإِذَا ٱلْوُحُوشُ حُشِرَتْ ٥

اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے،

81:6

وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْ ٦

اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے،

81:7

وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْ ٧

اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی،

81:8

وَإِذَا ٱلْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْ ٨

اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا

81:9

بِأَىِّ ذَنۢبٍ قُتِلَتْ ٩

کہ وہ کس قُصور میں مار ی گئی؟

81:10

وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتْ ١٠

اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے

81:11

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ ١١

اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا،

81:12

وَإِذَا ٱلْجَحِيمُ سُعِّرَتْ ١٢

اور جب جہنم دہکائی جائے گی

81:13

وَإِذَا ٱلْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ ١٣

اور جب جنّت قریب لے آئی جائے گی،

81:14

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّآ أَحْضَرَتْ ١٤

اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

81:15

فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِ ١٥

پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں

81:16

ٱلْجَوَارِ ٱلْكُنَّسِ ١٦

پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی

81:17

وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ ١٧

اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی

81:18

وَٱلصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ ١٨

اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا،

81:19

إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ١٩

یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے

81:20

ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍ ٢٠

جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے

81:21

مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ ٢١

وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، وہ بااعتماد ہے۔

81:22

وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ ٢٢

اور (اے اہلِ مکّہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے

81:23

وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ ٢٣

اُس نے اُس پیغام بر کو روشن اُفق پر دیکھا ہے۔

81:24

وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍ ٢٤

اور وہ غَیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملہ میں بخیل نہیں ہے۔

81:25

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَـٰنٍ رَّجِيمٍ ٢٥

اور یہ کسی شیطان ِ مردُود کا قول نہیں ہے۔

81:26

فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ ٢٦

پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟

81:27

إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَـٰلَمِينَ ٢٧

یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے

81:28

لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ ٢٨

تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہِ راست پر چلنا چاہتا ہو۔

81:29

وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ٢٩

اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ ربّ العالمین نہ چاہے۔

← Surah 80Surah 82 →