WabilHudaوبالهدى
HomeRecitationAI HifzHadithJuz (Para)99 NamesDuasTasbihPrayerCompetition

Ahmad Yaseen

Built with sincerity for the Ummah — recitation improvement and AI-guided Hifz through WabilHuda (وبالهدى).

RecitationAI HifzHadithJuz (Para)TasbihCompetitionAccount
WhatsApp+92 335 1833858Career guide · Raahban.com

© 2026 WabilHuda · All rights reserved

HomeReadHifzHadith

المطففين

Al-Mutaffifin (The Defrauding)

Surah 83 · 36 verses · makkah

83:1

وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ ١

تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے۔

83:2

ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُواْ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ ٢

جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں

83:3

وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ ٣

اور جب ان کو ناپ کو یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں۔

83:4

أَلَا يَظُنُّ أُوْلَـٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ ٤

کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن

83:5

لِيَوْمٍ عَظِيمٍ ٥

یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟

83:6

يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ٦

اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

83:7

كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍ ٧

ہر گز نہیں، یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال قیدخانے کے دفتر میں ہے۔

83:8

وَمَآ أَدْرَٮٰكَ مَا سِجِّينٌ ٨

اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے؟

83:9

كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ ٩

ایک کتاب ہے لکھی ہوئی

83:10

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٠

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

83:11

ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ ١١

جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں

83:12

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ١٢

اور اُسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے گزر جانے والا بد عمل ہے

83:13

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ١٣

اُسے جب ہماری آیات سُنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں

83:14

كَلَّا‌ۖ بَلْۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُواْ يَكْسِبُونَ ١٤

ہر گز نہیں، بلکہ دراصل اِن لوگوں کے دلوں پر اِن کے بُرے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہے۔

83:15

كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ ١٥

ہر گز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے ربّ کی دید سے محروم رکھے جائیں گے،

83:16

ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُواْ ٱلْجَحِيمِ ١٦

پھر یہ جہنم میں جا پڑیں گے

83:17

ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ١٧

پھر اِن سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

83:18

كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ ١٨

ہر گز نہیں، بے شک نیک آدمیوں کا نامہٴ اعمال بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں ہے

83:19

وَمَآ أَدْرَٮٰكَ مَا عِلِّيُّونَ ١٩

اور تمہیں کیا خبر کہ کیا ہے وہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر؟

83:20

كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ ٢٠

ایک لکھی ہوئی کتاب ہے

83:21

يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ ٢١

جس کی نگہداشت مقرب فرشتے کرتے ہیں

83:22

إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ ٢٢

بے شک نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گے

83:23

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ٢٣

اونچی مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے

83:24

تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ ٢٤

ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے

83:25

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ ٢٥

ان کو نفیس ترین سر بند شراب پلائی جائے گی جس پر مُشک کی مُہر لگی ہوگی۔

83:26

خِتَـٰمُهُۥ مِسْكٌ‌ۚ وَفِى ذَٲلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ ٢٦

جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں

83:27

وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ ٢٧

ں۔ اُس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی،

83:28

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ ٢٨

یہ ایک چشمہ ہے جس کے پانی کے ساتھ مقرب لوگ شراب پئیں گے

83:29

إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُواْ كَانُواْ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَضْحَكُونَ ٢٩

مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے

83:30

وَإِذَا مَرُّواْ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ ٣٠

جب اُن کے پاس سے گزرتے تو آنکھیں مار مار کر اُن کی طرف اشارے کرتے تھے

83:31

وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓاْ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُواْ فَكِهِينَ ٣١

پنے گھروں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے،

83:32

وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓاْ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ ٣٢

اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں،

83:33

وَمَآ أُرْسِلُواْ عَلَيْهِمْ حَـٰفِظِينَ ٣٣

حالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے۔

83:34

فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ ٣٤

آج ایمان لانے والے کفار پر ہنس رہے ہیں

83:35

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ٣٥

مسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیں

83:36

هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُواْ يَفْعَلُونَ ٣٦

مِل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے۔

← Surah 82Surah 84 →