WabilHudaوبالهدى
HomeRecitationAI HifzHadithJuz (Para)99 NamesDuasTasbihPrayerCompetition

Ahmad Yaseen

Built with sincerity for the Ummah — recitation improvement and AI-guided Hifz through WabilHuda (وبالهدى).

RecitationAI HifzHadithJuz (Para)TasbihCompetitionAccount
WhatsApp+92 335 1833858Career guide · Raahban.com

© 2026 WabilHuda · All rights reserved

HomeReadHifzHadith

البلد

Al-Balad (The City)

Surah 90 · 20 verses · makkah

90:1

لَآ أُقْسِمُ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ ١

نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی

90:2

وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ ٢

اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے،

90:3

وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ ٣

اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی،

90:4

لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ فِى كَبَدٍ ٤

درحقیقت ہم نے انسان کو مشقّت میں پیدا کیا ہے۔

90:5

أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ ٥

کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟

90:6

يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالاً لُّبَدًا ٦

کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اُڑا دیا۔

90:7

أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ ٧

کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟

90:8

أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ ٨

کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں

90:9

وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ ٩

اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟

90:10

وَهَدَيْنَـٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ ١٠

اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟

90:11

فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ ١١

مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمّت نہ کی۔

90:12

وَمَآ أَدْرَٮٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ ١٢

اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟

90:13

فَكُّ رَقَبَةٍ

کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا

90:14

أَوْ إِطْعَـٰمٌ فِى يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ ١٤

یا فاقے کے دن

90:15

يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ ١٥

کسی قریبی یتیم

90:16

أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ ١٦

یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا۔

90:17

ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَوَاصَوْاْ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْاْ بِٱلْمَرْحَمَةِ ١٧

پھر (اِس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دُوسرے کو صبر اور (خلقِ خدا پر) رحم کی تلقین کی۔

90:18

أُوْلَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ ١٨

یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے

90:19

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔـايَـٰتِنَا هُمْ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْــَٔمَةِ ١٩

اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں،

90:20

عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةُۢ ٢٠

ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی۔

← Surah 89Surah 91 →