WabilHudaوبالهدى
HomeRecitationAI HifzHadithJuz (Para)99 NamesDuasTasbihPrayerCompetition

Ahmad Yaseen

Built with sincerity for the Ummah — recitation improvement and AI-guided Hifz through WabilHuda (وبالهدى).

RecitationAI HifzHadithJuz (Para)TasbihCompetitionAccount
WhatsApp+92 335 1833858Career guide · Raahban.com

© 2026 WabilHuda · All rights reserved

HomeReadHifzHadith

الشمس

Ash-Shams (The Sun)

Surah 91 · 15 verses · makkah

91:1

وَٱلشَّمْسِ وَضُحَـٰهَا ١

سُورج اور اُس کی دُھوپ کی قسم

91:2

وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَـٰهَا ٢

اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے

91:3

وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّـٰهَا ٣

اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے

91:4

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَـٰهَا ٤

اور رات کی قسم جبکہ وہ (سُورج کو) ڈھانک لیتی ہے،

91:5

وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَـٰهَا ٥

اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا،

91:6

وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَـٰهَا ٦

اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا

91:7

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّٮٰهَا ٧

اور نفسِ انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا

91:8

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَٮٰهَا ٨

پھر اُس کی بدی اوراُس کی پرہیزگاری اس پر الہام کر دی،

91:9

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّـٰهَا ٩

یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا

91:10

وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّـٰهَا ١٠

اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا۔

91:11

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَٮٰهَآ ١١

ثمُود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھُٹلایا۔

91:12

إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَـٰهَا ١٢

جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا

91:13

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَـٰهَا ١٣

تو اللہ کے رسُول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اُونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اور اُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)۔

91:14

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّٮٰهَا ١٤

مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھُوٹا قرار دیا ااور اُونٹنی کو مار ڈالا۔ آخر کار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے ربّ نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوندِ خاک کر دیا

91:15

وَلَا يَخَافُ عُقْبَـٰهَا ١٥

اور اسے (اپنے اس فعل کے) کسی بُرے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے۔

← Surah 90Surah 92 →