WabilHudaوبالهدى
HomeRecitationAI HifzHadithJuz (Para)99 NamesDuasTasbihPrayerCompetition

Ahmad Yaseen

Built with sincerity for the Ummah — recitation improvement and AI-guided Hifz through WabilHuda (وبالهدى).

RecitationAI HifzHadithJuz (Para)TasbihCompetitionAccount
WhatsApp+92 335 1833858Career guide · Raahban.com

© 2026 WabilHuda · All rights reserved

HomeReadHifzHadith

الليل

Al-Layl (The Night)

Surah 92 · 21 verses · makkah

92:1

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ ١

قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے

92:2

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ٢

اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو

92:3

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ ٣

اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا

92:4

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ ٤

درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں۔

92:5

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ ٥

تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا

92:6

وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ ٦

اور بھلائی کو سچ مانا،

92:7

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ ٧

اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہُولت دیں گے۔

92:8

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ ٨

اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی

92:9

وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ ٩

اور بَھلائی کو جھُٹلایا،

92:10

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ ١٠

اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہُولت دیں گے۔

92:11

وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ ١١

اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟

92:12

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ ١٢

بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمّہ ہے،

92:13

وَإِنَّ لَنَا لَلْأَخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ ١٣

اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں۔

92:14

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ ١٤

پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے

92:15

لَا يَصْلَـٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى ١٥

اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت

92:16

ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

92:17

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى ١٧

اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار

92:18

ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ ١٨

جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے۔

92:19

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰٓ ١٩

اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو

92:20

إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ ٢٠

وہ تو صرف اپنے ربِّ برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے۔

92:21

وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ

اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا۔

← Surah 91Surah 93 →